• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلر جامعہ کراچی کیخلاف مظاہرہ کرنے پر9 ملازمین کو شوکاز نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکریٹری  اور ان کے دیگر ساتھیوں کو  وائس چانسلرڈاکٹر قیصر کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور ان کے خلاف مظاہر کرنے پر شوکاز نوٹس دے دئے گئے ہیں جامعہ کراچی کے رجسٹرار کی جانب سے ۹ملازمین  افتخار الدین، ضیا ء الحق، محسن الدین،کامران، شاہ زیب، عامر نعیم، منصور اشر،محمد صابر اور یاسر  کو دئے گئے ہیں، جامعہ کراچی کے رجسٹرار کے مطابق نظم ضبط کی خلاف ورزی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی اور زمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی شوکاز نوٹس مین ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنا جواب جمع کرادیں۔
تازہ ترین