• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لسبیلہ،انسداد پولیو مہم کے لئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر

حب(نامہ نگار)بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع لسبیلہ میں بھی  سہ روزہ قومی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں بھی انسداد قومی پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے سیکورٹی پلان کے تحت اقدامات پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے اسسٹنٹ کمشنر حب نعیم جان گچکی نے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا اے پی آئی سینٹر میں افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بسنت کمار اور ڈبلیو ایچ او کے سرویلنس آفیسر ڈاکٹر نوید او ر اوتھل ہید کوارٹر ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر موجود تھے اے پی آئی سینٹر دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حب نعیم جان گچکی کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر بسنت کمار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع لسبیلہ میں ایک لاکھ سے بچوں کو انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائیں جائینگے اور صنعتی شہر حب میں45ہزار129بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائیں جائینگے اس سلسلے میں تحصیل حب میں 95موبائل ٹیمیں 12فیکس سینٹر اور 11ٹرانزٹ پوائنٹ اور17رضا کار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے چےئرمین نیشنل ہیلتھ پروگرام سے تعلق رکھنے والے 80ہیلتھ ورکرز انسداد پولیو مہم میں خدمات سرانجام دے رہی ہے اسسٹنٹ کمشنر حب نعیم جان گچکی نے بریفنگ کے دوران انسداد پولیو مہم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انسداد پولیو سے بچوں کامستقبل وابستہ ہے اور ورلڈ پولیو ڈے کی مناسبت سے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور سیکورٹی پلان کے تحت انسداد پولیو مہم کو کامیاب اور پرامن رکھنے کیلئے سخت حفاظتی انتظامات دئیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ وہ خود پولیو مہم کی مانٹیرنگ کیلئے دورے بھی کرینگے اسسٹنٹ کمشنر پولیو مہم میں خدمات سرانجام دینے والے رضا کاروں اور سرکاری ٹیموں کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ قومی وقار و جذبے کے ساتھ پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ بچوں کامستقبل محفوظ اور پولیو سے پاک معاشرے کا قیام عمل میں آسکیں۔
تازہ ترین