• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز عالم دین قاری غلام رسول شوق کا گجرات میں انتقال

برمنگھم (پ ر) خدام اہلسنت و الجماعت کے رہنما جامع مسجد خلافت راشدہ کوٹلہ ادب علی خان کے خطیب ممتاز عالم دین حضرت مولانا قاری غلام رسول شوق مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ برطانیہ کے علما کرام حضرات مولانا ضیاء المحسن طیب، قاضی عبدالسلام خورشید، قاضی محمد سجاد عاصم، حافظ عثمان ضیاء اور برطانیہ میں مقیم کوٹلہ ادب علی خان سے تعلق رکھنے والے اور ان کے عقیدت مندوں، مرزا محمد سجاد، مرزا خالد حسین، طلعت حسین بٹ، سید شوکت حسین شاہ، چوہدری الطاف حسین، چوہدری فخر اقبال نے قاری صاحب کی وفات پر اپنے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاری صاحب نے ساری زندگی توحید و سنت کی سربلندی اور بدعات و رسومات کے خاتمہ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان کوٹلہ ایک مخلص نڈر اور بے باک خطیب اور عالم دین سے محروم ہوگیا ہے۔ ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔
تازہ ترین