• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر داخلہ کی بحرینی حکام سےملاقاتیں،پاکستان کی شکایتیں

منامہ /نئی دہلی (جنگ نیوز،آئی این پی)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے جموں وکشمیرکواندرونی معاملہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس حوالے سے کوئی مداخلت قابل قبول نہیں،پاکستان سے بھارت کیلئے نکلنے والی دہشتگردی پرتشویش ہے، پٹھان کوٹ اورممبئی حملوں کے ٹرائل کے حوالے سے پیش رفت نہیں ہورہی،ہم پاکستان سے دہشتگردی کے چیلنج کے مختلف پہلوئوں پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔بھارتی میڈیاکے مطابق  راجناتھ سنگھ نے منامہ میں بحرین کے وزیرداخلہ راشدبن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات کی اورپاکستان کی شکایتیں کیں۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاکہ راجناتھ سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ جب تک دہشتگردی کوسپانسر کرنے کے پاکستان کے نقط نظر میں تبدیلی نہیں آتی ہم پاکستان کی  دہشتگردی روکنے کے سلسلے میں کسی یقین دہانی کونہیں لے سکتے ۔جموں وکشمیر بھارت کااندرونی معاملہ ہے اس حوالے سے کوئی بھی مداخلت قابل قبول نہیں۔راجناتھ سنگھ نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات اور ممبئی حملوں کے ٹرائل کے حوالے سے پیش رفت نہیں ہورہی ہے،ہم پاکستان کو بتا چکے ہیں کہ ہم دہشتگردی کے چیلنج کے مختلف پہلوئوں پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
تازہ ترین