• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی مشیر قومی سلامتی سرلائل گرانٹ کی جنرل راحیل شریف اور ناصرجنجوعہ سے ملاقاتیں

راولپنڈی(مانیٹر نگ سیل) برطانوی مشیر قومی سلامتی سرلائل گرانٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی مشیر قومی سلامتی مارک لائل نے کا دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ سرلائل گرانٹ نےمشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصرجنجوعہ سے بھی ملاقات کی ۔ ان سے گفتگو کرتے ہوئےلیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصرجنجوعہ نے کہا کہ اسٹریٹجک توازن کےلیے پسند اور ناپسند کی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔ پاکستان کو صرف دہشت گردی کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔ جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک استحکام دبائو کا شکار ہے، برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار اد اکرے، پاکستان مستقبل کا ایک عظیم ملک ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں پربھارتی مظالم سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
تازہ ترین