• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستمبر9: کروڑ ڈالر کی بھارتی اشیاء پاکستان درآمد کی گئیں، اسٹیٹ بینک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک بھارت کشیدگی میں اضافے سے باہمی تجارت بند تو نہیں کم ضرور ہو گئی ہے ، ستمبر میں باہمی تجارت کا حجم اگست کے مقابلے میں 12.25 فیصد کم رہا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر کے دوران 9 کروڑ ڈالر کی بھارتی اشیا پاکستان درآمد کی گئیں ، جو اگست کی درآمد سے 56 فیصد کم ہیں ، اگست کے دوران بھارتی درآمدات کا حجم 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا ، جبکہ ستمبر کے دوران پاکستان سے 4 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی اشیا بھارت برآمد کی گئیں، جو پہلے سے 10 فیصد کم ہیں۔ اگست میں بھارت کے ساتھ برآمدات کا حجم 5 کروڑ 7 لاکھ ڈالر تھا ۔ اگست کے دوران دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کے دوران باہمی تجارت کا مجموعی حجم 44 کروڑ 38 لاکھ ڈالر رہا ، جس میں پاکستان کو 17 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا ۔
تازہ ترین