• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز وی بوک سسٹم میںبار بار تعطل باعث تشویش ہے،واثق حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن نے وی بوک سسٹم کے بار بار تعطل کا شکار ہونے پر انتہائی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے کے باعث پورے پاکستان میں تاجر برادری کو مشکلات کا نہ صرف سامنا ہے بلکہ وہ ڈیوٹی ٹیکسز کی ادائیگی کرنے سے بھی قاصر ہیں جس کے باعث حکومت  کےخزانے کو بھی نقصان کا سامنا ہے کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری واثق حسین خان کے مطابق کل دوپہر 2بجے  وی بوک سسٹم بند ہوگیا تھا، جو کہ شام 6بجے بحال ہوا، لیکن اس کی کارکردگی انتہائی سست روی کا شکار رہی جس کے سبب تاجروں کو ڈیوٹی ٹیکسز کی ادائیگی میں بھی شدید پریشانی کا سامنا ہوا اور ایکسپورٹ کارگو کی بروقت ترسیل نہ ہوسکی۔ سسٹم میں خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر آئی ہوئی اہم ادویات اور ضروری سامان کی کلیئرنس بھی ممکن نہ ہوسکی۔ اس سلسلے میں کسٹمز حکام اور پرال کے نمائندوں نے کراچی کسٹمز ایجنٹس کے نمائندوں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ پیر کے روز ہونے والے وی بوک شٹ ڈائون کے اسباب کی نشاندہی ہوگئی ہے اور یہ مسئلہ دوبارہ پیدا نہیں ہوگا۔تاہم حکام کی یقین دہانی کے باوجود  منگل کے روز بھی وی بوک سسٹم انتہائی سست روی کا شکار رہا اور کچھ دیر بعد پھر بند ہوگیا، جس سے ڈیوٹیاں جمع نہ کرائی جاسکیں  انھوں نے کہا کہ کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن  چیئرمین ایف بی آر، ممبر کسٹمز اور ممبر آٹومیشن سے  اپیل کرتی ہے کہ مذکورہ معاملے کا فی الفور پائیدار حل تلاش کرنے کے احکامات صادر کریں۔
تازہ ترین