• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکٹیں حاصل کرنے میں بہت محنت کرنا پڑی،یاسر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابوظہبی ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ کاکہنا ہے کہ شیخ زاید اسٹیڈیم کی وکٹ بہت زیادہ سلو تھی جس پر مجھے وکٹیں حاصل کرنے میں بہت محنت کرنا پڑی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مصباح الحق نے کہا کہ سلو وکٹ کی وجہ سے ایک جگہ گیند کرانے کی کوشش کی تاکہ بیٹسمین غلطیاں کریں۔ جب بھی بری گیند کی بیٹسمین نے بھرپور چانس لیا اور چوکے مارے۔ نیٹس پر میں مختلف ایکشن سے بولنگ کرانے کی کوشش کرتا رہا۔ سینئرز مسلسل مجھے سمجھاتے رہے اور مجھے اپنی انتھک محنت کا صلہ مل گیا۔
تازہ ترین