• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئس سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری بڑھائیں ،ناہید میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سوئزرلینڈ کے قونصل جنرل فلپ کریوائزر نے آج سہ پہر سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ کے دفتر فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر کراچی میں چیئرپرسن ایس بی آئی ناہید میمن سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی بالخصوص سرمایہ کاری کے امور پر گفتگو کی۔اس موقع پر چیئرپرسن ایس بی آئی ناہید میمن نے کہا کہ سوئزرلینڈپاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والاپانچواں بڑا ملک ہے، سندھ حکومت کی خواہش ہے کہ سوئس سرمایہ کار صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری بڑھائیں اور اس سلسلے میں فوڈ پروسیسنگ اینڈ کولڈ اسٹوریج، فارماسیوٹیکل اور جدید ٹیکنالوجی کے میدانوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ چیئرپرسن نے کہا کہ سندھ اپنی پیداوار اور مصنوعات کو گلوبل سپلائی چین سے منسلک کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں ہمیں سوئس کمپنیوں اور سوئس حکومت کا تعاون درکار ہے۔ سوئس قونصل جنرل نے چیئرپرسن ایس بی آئی کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ہرممکن تعاون فراہم کریں گے اور دونوں ممالک کی سرمایہ کار کمپنیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
تازہ ترین