• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا شرما کا دیوالی پر شور کی آلودگی کم کرنے کیلئے ویڈیو پیغام

ممبئی(جنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو جانوروں سے محبت ہے اور وہ ہمیشہ ان کے حق کیلئے آوازبلند کرتی رہتی ہیں،اب روشنیوں کاتہوار دیوالی آنے والا ہے، انوشکا شرما نے اس موقع پر ایک سماجی پیغام دیا ہے کہ ہرسال دیوالی کے تہوار پر ہونے والی شور کی آلودگی کو کم کیا جائے،اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا کے پیج پر ایک وڈیو پیغام پوسٹ کیا ہے، ویڈیو میں پیغام واضح ہے کہ انسان شور کی آلودگی ختم کرنے کیلئے کہہ سکتے ہیں مگر جانور اس کا اظہار نہیں کرسکتے کہ وہ کریکرز کی آوازوں سے کتنا پریشان ہوتے ہیں ۔اس ویڈیو پر اداکارہ نے کیپشن دیا ہے کہ وہ آپ کی آنکھوں میں چمک دیکھنے کے منتظر ہیں، وہ آپ کی مسکراہٹ کو پسند کرتے ہیں اور آپ کو اپنے اردگرد دیکھناانہیں اچھا لگتا ہے،تو اس دیوالی پر آپ اپنے پیار کاا ظہار کیسے کریں گے۔
تازہ ترین