• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔سر میں نے ایف ایس سی 75% سے پاس کیا اور اُس کے بعدبی ایس نیوٹریشن ڈاؤ یونیورسٹی سے کرنے جا رہی ہوں لیکن یہ بیچلرز ڈگری مزید دو فیلڈزمیں تقسیم ہے جو کہ کلینیکل ڈائیٹکس اور پبلک ہیلتھ پر مشتمل ہونے کی بناء پر ہم صرف ان میں سے ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں،میں بہت اُلجھن کا شکار ہوں کہ ان میں سے کونسی فیلڈ کا انتخاب کروں،برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں کہ ان میں سے کونسی بہتر ہے اور اس کا اسکوپ پاکستان اور بیرون ملک کیا ہے؟ (ناصرہ یعقوب۔کراچی)
ج۔بیٹا اس ڈگری کی تفصیلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے میں آپ کو دو وجوہات کی بناء پر پبلک ہیلتھ کرنے کا مشورہ دونگا،پہلی یہ کہ اس کے کرنے سے پاکستان میں بہتر ملازمت حاصل کرنے کےمواقع زیادہ ہیں اور دوسری یہ کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی مانگ اور قدر ہے،اگر آپ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں تواس میں اسپیشلائزیشن کے زیادہ مواقع موجود ہیں بہ نسبت کلینیکل ڈائیٹکس کے،اگر آپ مستقبل میں ریسرچر بننے کا ارادہ رکھتی ہیں تو بہتر یہ ہے کہ آپ ڈائیٹکس اپنائیں۔
س۔ سر میں نے پاور اور الیکٹریکل میں بیچلرز 2.2 سی جی پی اے کے ساتھ کیا ہے اور اب مزید پڑھنا چاہتا ہوں لیکن سب سے بڑی رکاوٹ میرا سی جی پی اے بن رہا ہے،برائے کرم مجھے بتائیں مجھے کیا کرنا چاہئے اور کیا اس سی جی پی اے کے ساتھ میں بیرونِ ملک تعلیم حاصل کر سکتا ہوں؟ (نجم فراز۔اسلام آباد)
ج۔میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرونگا کہ آپ کا سی جی پی اے خاصا کم ہے لیکن مجھے اُمید ہے کہ ماسٹرزڈگری کرتے ہوئے آپ پاکستان میں خاصا بہتر پرفارم کرینگے،اگر آپ کا ارادہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا ہے تو آپ پری ماسٹرز مینجمنٹ اور انجینئرنگ میں کریں ٹاپ اَپ کی صورت میں،مینجمنٹ اور انجینئرنگ کا مجموعہ آپ کے مستقبل کے لئے خاصا بہترین ثابت ہو گا۔
س۔سر میں نے بی ٹیک (آنرز) الیکٹریکل کیا ہے اور آگے ایم بی اے کرنے کا خواہشمند ہوںلیکن الیکٹریکل انجینئرنگ اور ایم بی اے میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں کر پا رہا،برائے کرم میری مدد کریں (زاہد حفیظ ۔گوجرانوالہ)
ج۔میں آپ کو یہ مشورہ دونگا کہ آپ اپنی ہی فیلڈ میںکچھ عرصہ مزید کام جاری رکھیں اور انڈسٹری کا تجربہ حاصل کریںخواہ وہ بلا معاوضہ ہی کیوں نہ ہو،اس مقام پر ایم بی اے نہ تو آپ کی بنیادی تعلیم سے ملتا ہے اورنہ ہی یہ آپ کے کیریئر کو کوئی خاصی سپورٹ دے سکتا ہے۔
س۔میں اوورسیزپاکستانی ہوں اور ڈائو میڈیکل یونیورسٹی میں پڑھنا چاہتی ہوں، میر اکلینیکل پتھالوجی، انتہائی نگہداشت اور اینستھیسیالوجی یا کارڈک پرفیوژن میں داخلہ لینے کا ارادہ ہے،برائے کرم رہنمائی کریں کہ ان میں سے کون سے کورس کی مڈل ایسٹ میں زیادہ مانگ ہے اور میں یہ بھی جاننا چاہتی ہوں کہ آئی بی سی سی سے ایکولینس سر ٹیفکیٹ کیسے حاصل کیا جاتا ہے۔ (رابعہ انعم۔ کراچی)
ج۔ آپ نے جن شعبوں کا انتخاب کیا ہے ان کی مڈل ایسٹ میں بہت مانگ ہے اور آئی بی سی سی کی ایک مفصل ویب سائٹ ہے جہاں آپ ایکولینس سرٹیفکیٹ کیلئے فارم حاصل کر سکتی ہیں، درخواست جمع کروانے کے بعد آپ اپنے کسی عزیز کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ ان کے اسلام آباد دفتر بھیج کر اسے پراسیس اور وصول بھی کرواسکتی ہیں۔


.
تازہ ترین