• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی تھرلر فلم ’انفرنو‘ آج امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس(ماننیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کے مشہور و معروف اداکار ٹام ہینکس اور بولی وڈ اسٹار عرفان خان کی نئی مسٹری تھرلر فلم ’انفرنو‘کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جو کل سینما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہے۔ہدایتکاررون ہاورڈ کی یہ سنسنی خیزفلم امریکی ناول نگارڈین براؤن کی کتاب سے ماخوذ ہے جس کی کہانی بھول جانے کی بیماری کے شکار ایک ایسے شخص کے گرِد گھوم رہی ہے جو اٹلی کے ایک اسپتال میں طویل عرصے تک بے ہوش رہنے کے بعد ہو ش میں آجاتا ہے۔یہ شخص گہری نیند سے اُٹھنے کے بعد ایک پیچیدہ پہیلی کا کھوج لگانے کیلئے انوکھی مہم پر نکل پڑتا ہے جہاں اسے خطرناک حالات کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔برائن گریزراورمائیکل ڈی لوسا کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ٹام ہینکس مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں فلیسٹی جونز،بولی وڈ اداکار عرفان خان، بین فوسٹر، اومر سے،سڈ سے بیبٹ اوروولف گینگ شامل ہیں۔تھرل ، سنسنی اورڈرامہ سے بھرپور یہ فلم کولمبیا پکچرز کے تحت 28اکتوبر کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
تازہ ترین