• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ٹی اے فائنلز:کربر،اورسبلکووا کی سیمی فائنل میں رسائی

سنگاپور (نیوز ایجنسیز) عالمی نمبر ایک اینجلیک کربر، سیبلکووا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ سنگاپور میں جاری سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں اینجلیک کربراور سیبلکووا نے اپنے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ جرمن پلیئر کربر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکن پلیئر میڈیسن کیز کو اسٹریٹ سیٹس میں  6-3،6-3سے ہرا کر تیسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا،سلواکین پلیئر سیبلکووا نے رومانیہ کی سیموناہالپ 6-3اور 7-6سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ ہالپ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ روس کی سوتیلانا کزنٹسو بھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ڈبلز کے مقابلوں میں دفاعی جوڑی ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز ویمنز ڈبلز کوارٹرفائنل میں جمعہ کو چن ہاؤ چنگ اور چن ینگ جان پر مشتمل چائنیز تائپے کی جوڑی کے مدمقابل ہوں گی۔
تازہ ترین