• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(پ ر)سندھ بینک اور واؤ پے نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زر کے سلسلے میں سہولت بہم پہنچانے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔معاہدے کے تحت واؤ پے سندھ بینک کے اشتراک سے برطانیہ سے پاکستان ترسیلات زر کیلئے ایک بین الاقوامی منی ٹرانسفر ایپ متعارف کرائیگی۔اس ضمن میں یورپ اور جنوبی ایشیائی ممالک سے بھی ترسیلات زر کی سہولت جلد شروع کی جائیگی۔یہ ایپ آئی فون (iOS) اور اینڈرائیڈ موبائل دونوں پر دستیاب ہوگی۔یہ ایپ صارفین کو پے آؤٹ کیش کی سہولت اورپاکستان میں وصول کنندہ  ڈائریکٹ اکاؤنٹ ٹرانسفر کی سہولت بہم پہنچائیگی۔اس سہولت کے ذریعے بغیر کسی فیس کے انتہائی مناسب ریٹس پر  رقم فوری طور پروصول کنندہ کے پاکستان کے کسی بھی ممبر بینک میں موجود اکاؤنٹ میں  منتقل کی جاسکے گی ۔وصول کنندہ کا کسی پاکستانی بینک میں اکاؤنٹ نہ ہونے کی صورت  میں سندھ بینک کی ملک بھر کے  125شہروں میں موجود 260 برانچیں کیش کی صورت میں رقم  وصول کنندہ تک پہنچائینگی۔ 
تازہ ترین