• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ ڈالر کی کمی

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 61 کروڑ 48 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 25 نومبر کو پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 23614.8 ملین ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 18 ارب 57 کروڑ اور 48 لاکھ ڈالر جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب اور 4 کروڑ ڈالر کے ذخائر ہیں۔ 25 نومبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ ڈالر کی کمی آئی ہے۔ یہ کمی بیرونی قرضوں کی واپسی کی میں ادائیگیوں کی وجہ سے آئی ہے۔
تازہ ترین