• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپوشی اختیار کرنیوالے خاتون سمیت 6 ملزمان اشتہاری قرار

سرگودھا(نامہ نگار)سول جج بلا ل منیر وڑائچ نے مختلف مقدمات میں ضمانتیں کروانے کے بعد روپوشی اختیار کرنے والے 6 ملزمان کو عدالتی اشتہاری قرار دے دیا ہے، ملزمان میں خاتون بھی شامل ہے۔ عدالت نے جن ملزمان کو اشتہاری قرار دیا ہے ان میں سکندر حیات، گجرات کا مجاہد فاروق، رحمان پورہ کا نعمان، چک 125 شمالی کا غلام سرور، اسلام پورہ کا عابد حسین اور چک 86 شمالی کی بلقیس بیگم بھی شامل ہے۔
تازہ ترین