• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون 3 بچوں سمیت اغوا، خاوند عدالت پہنچ گیا

سرگودھا(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد عارف خان نیازی کی عدالت میں طارق آباد کے شہباز نے بتایا کہ ملزمان حاجی احمد،سرفراز وغیرہ نے اس کی غیر موجودگی میں اس کی بیوی نازیہ کو 3 بچوں 8 سالہ نواز 5 سالہ مختار اور 3 سالہ عمر کو اغوا کر لیا۔ شہباز کا کہنا تھا کہ ملزمان اس کی بیوی کو ناجائز مراسم قائم کرنے کے لئے اکثر مجبور کرتے تھے۔ کینٹ پولیس کارروائی نہیں کر رہی۔ فاضل عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
تازہ ترین