• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی مہم، شاہ فیصل میں متحدہ لندن و پاکستان کے کارکن الجھ پڑے

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کی صفائی مہم کے پہلے روز شاہ فیصل کالونی میں ایم کیو ایم لندن اور پاکستان کے کار کنان آ منے سامنے آگئے اور انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے اور دھکے دیے جس کے باعث صورت حال کشیدہ ہوگئی، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عامر خان لندن میں مقیم واسع جلیل اور دیگر  بعض رہنمائوں پر ان کے نام لے کر برس پڑے اور کہا کہ یہ لوگ پاکستان آکرسیاست کریں، لندن سےکارکنان کوورغلایا اوراستعمال کیا جارہا ہے، لندن میں بیٹھے افراد کا مقصد ایم کیوایم پاکستان کو کمزور کرنا ہے، ایم کیوایم پاکستان کانقصان عوام اورملک کانقصان ہوگا، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اچھا کام شروع کرتے ہیں تو چند لوگ آکر نعرے لگادیتے ہیں ، جو لوگ 22اگست کے نعرے کے ساتھ ہیں وہ( مصطفی عزیز آ بادی، واسع جلیل اور قاسم علی رضا )پاکستان آکر سیاست کریں، انہوں نےکہا کہ اگست کےبعدصورتحال تبدیل ہوئی، ہم اب عوام کیلئے نکل آئے ہیں، شہرمیں بعض جگہوں پر ہمیں کام سے روکا جارہا ہے، دیواروں پرچاکنگ کی جارہی ہے جس میں ہمیں غدارکہا جارہا ہے۔
تازہ ترین