• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کی طبیعت بگڑ گئی ، آئی سی یو منتقل

لندن (مانیٹرنگ سیل) ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران فاروق ان دنوں لندن کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں جبکہ ایم کیو ایم لندن کی قیادت نے مظلوم خاندان سے مکمل طور پر منہ موڑ لیا جس کے بعد ان کے بچوں کو سماجی خدمت کے ادارے نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بعد سے ان کی بیوہ شمائلہ عمران مسلسل ذہنی و جسمانی بیماریوں کا شکار ہیں ۔ شمائلہ عمران 10 دن پہلے بچوں کو سکول سے لینے گئیں تو بے ہوش ہو کر گر پڑیں جس کی وجہ سے ان کے دماغ اور گردن سمیت 3 جگہوں پر فریکچر ہوا۔سکول میں بیہوش ہونے کے بعد شمائلہ عمران کو سنٹرل لندن کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں تین دن ہسپتال میں رکھا گیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ان کا آپریشن کیا جائے گا۔ ڈاکٹرز نے بگڑتی حالت کے پیش نظر انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق شمائلہ عمران فاروق کو تین ہفتے تک ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔
تازہ ترین