• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راہول گاندھی سمیت بھارتی اپوزیشن پارٹی کے ٹوئٹراکاؤنٹس ہیک

نئی دہلی ( جنگ نیوز)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کے ٹوئیٹر اکاؤنٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے ترجمان کے مطابق ان کے اور پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کے اکاؤنٹس کے علاوہ کانگریس پارٹی کی ویب سائٹ اور سرورز پر بھی سائبر حملے کیے گئے ،بتایا گیا ہے کہ ہیک شدہ اکاؤنٹس سے غیر مہذب پیغامات بھیجے جارہے ہیں، بھارتی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد کے مطابق انہوں نے ٹوئیٹر سے ایسی ٹوئیٹس ہٹانے کا کہا ہے،نئی دہلی پولیس کے مطابق وہ ذمہ داران کو تلاش کر رہی ہیں۔
تازہ ترین