• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمزور پلاننگ کی حامل عمارتیں تعمیرنہیں ہونے دینگے ،کمشنر

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی) کمشنر مومن آغا نے کہا ہے کہ مختلف اہم شاہرات کے اطراف میں پلازوں ودیگر کمرشل عمارتوں کی تعمیر کی اجازت کے سلسلے میں شہری حقوق اور ترقیاتی نقوش کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔اس سلسلے میں بعض کمرشل عمارتوں کے نقشوں کا موقع پر جا کر جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات کینال روڈ،شیخوپورہ روڈاوردیگر علاقوں کی اہم شاہرات کے اطراف میں بعض کمرشل وکاروباری عمارتوں کی تعمیر کے مجوزہ پلاٹس اور ان کے نقشوں کاموقع پر جا کر جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ کمشنر نے کہا کہ بے ہنگم وکمزور پلاننگ کی حامل اورشہری ترقی وخوبصورتی میں حائل ہونے والی عمارتوں کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد اربن ٹرانسپورٹ سوسائٹی(فٹس)کے نظام کو عوامی سہولت اور آسانی کے لئے مزیدمنظم اورجدید بنایاجائے گا اس ضمن میں متعدد اصلاحات کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین