• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودساختہ اصطلاع سے اسلام کی اشاعت روکی نہیں جاسکتی،زاہدقاسمی

فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی )پاکستان علماء کونسل کے مر کزی سیکرٹری جنرل ،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہاکہ اسلامی شریعت کی روح سے بچہ پندرہ سال کی عمر میں بلکہ بعض اوقات اس سے پہلے بھی بالغ ہو سکتا ہے ایسی صور ت میں اسے اسلام قبول کرنے سے تین سال تک روکنا سراسر ظلم اور بدترین زیادتی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی غیر مسلم مرد یا عورت کو زبر دستی مسلمان بنانے کی کوشش نہیں کی گئی ۔مذہب کی جبری تبدیلی کی خود ساختہ اصطلاح جاری کرکے اسلام کی حقانیت اور اشاعت کو روکا نہیں جا سکتا ۔ بطور رکن اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین کو خط لکھ دیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں سندھ اسمبلی کے غیر آئینی اور غیر اخلاقی بل پر قوم کی رہنمائی کی جائے۔
تازہ ترین