• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کا سندھ سیکرٹریٹ کا اچانک دورہ، افسران غیر حاضر

  کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے جمعہ کی صبح سندھ سیکرٹریٹ کا اچانک دورہ کیا اور تمام افسران کی حاضری چیک کرتے ہوئے غیر حاضر افسران کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کیئے،تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اچانک سندھ سیکرٹریٹ پہنچ گئے ، وزیر اعلی نے تمام افسران کی حاضری چیک کی تو افسران غیر حاضر پائے گئے،وزیر اعلی سندھ نے افسران کو وارننگ دی کہ سدھر جائیں ورنہ سخت ایکشن ہوگا، وقت کے پابند ہو جائیں یا پھر گھر کا راستہ ناپیں،وزیر اعلی نے پہلی منزل سے ساتویں منزل تک ہر کمرے کا چکر لگایا اور پھر غصے کا اظہار کیا، مرادعلی شاہ نے کہا کہ جو افسر ساڑھے نو بجے تک دفتر نہیں پہنچتا بہتر ہے کہ گھر چلاجائے۔
تازہ ترین