• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی رہے گی، جنگ کا کوئی امکان نہیں، پرویز مشرف

لندن(اے این این )سابق صدرپرویزمشرف نے پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ کا امکان مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ خداکاشکرہے کہ ہتھیاروں اورافرادی قوت کی صورت میںہمارے پاس اتنی روایتی دفاع صلاحیت موجود ہے جوجنگ کے خطرے کوروکتی ہے، پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں مکمل طورپرمحفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ ان کے حادثاتی طورپرچلنے یادہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کاکوئی خدشہ نہیں۔ سعودی اتحادکے ساتھ یمن کی جنگ کاحصہ بنناپاکستان کےلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگا، ہمیںکسی کاطرفدارنہیں بنناچاہیے ،موجودہ افغان صدراشرف غنی اچھے انسان ہیں ، حامدکرزئی مجھے پسندنہیں تھے۔ ایک بین الاقوامی خبررساں ادارےکولند ن میں دیئے گئے انٹرویومیں پرویزمشرف نے کہاکہ اگرچہ پاکستان اوربھارت کے درمیان سرحدی تنازعے پرکشیدگی جاری رہے گی لیکن وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ یہ کشیدگی دوایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کی صورتحال اختیارکرسکتی ہے ،میں نہیں سمجھتاکہ جنگ کاکوئی امکان ہے کیونکہ ہتھیاروں کی تباہی پھیلانے اوردرست اہداف کونشانہ بنانے کی صلاحیت میں بے پناہ اضافہ ہوچکاہے اوریہ صورتحال جنگ کے خطرے کوروکتی ہے ۔ پاکستان کااپنے مختصرہدف تک نشانہ بنانے والے ٹیکٹیکل میزائلوں سمیت ایٹمی ہتھیاروں پرمکمل کنٹرول ہے۔ یہ ہتھیار حادثاتی طورپر چل سکتے ہیں نہ اس کے دہشت گردگروپوں کے ہاتھ لگنے کا خدشہ ہے ،ہمارے ایٹمی ہتھیارمحفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ پاکستان اوربھارت نے کشمیرسمیت علاقائی تنازعات پراس سے پہلے پیشرفت کی تھی لیکن بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے جو2014ءمیں اقتدارمیں آئے پاکستان کے ساتھ محاذآرائی شروع کی ۔ پرویزمشرف نے مشرقی وسطیٰ میں فرقہ وارانہ تنازعات سے پاکستان کولاحق خطرات سے خبردارکرتے ہوئے کہاکہ سعودی اتحادکے ساتھ یمن کی جنگ کاحصہ بنناپاکستان کےلئے انتہائی خطرناک ہوگا۔پاکستان کو کسی فریق کاطرفدارنہیں بنناچاہیے۔ ہم ایساکچھ نہیں کرسکتے جس سے پاکستان کے اندرصورتحال خراب ہو۔پاکستان پردہشت گردوں کوپناہ گاہیں فراہم کرنے کے الزامات پرشدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے سابق صدرنے کہاکہ سرحدپرنقل وحمل روکناپاکستان کی ذمہ داری کیوں ہے؟،دہشت گردوں کے ٹھکانے توافغانستان میں بھی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ افغان صدراشرف غنی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک اچھے انسان ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اشرف غنی کے پیشروحامدکرزئی کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے نہیں رہے میں ان کوپسندنہیں کرتاتھا۔
تازہ ترین