• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام بارگاہوں اور مساجد پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ،ڈی پی او

ڈیرہ غازی خان ( نمائندہ جنگ )ڈی پی او ڈیرہ عطا محمد نے شہر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں جشن عید میلاد النبی 12 ربیع اول کے موقع پر کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے واقعہ کی روک تھام کیلئے ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پرمکمل طور پر ناکہ بندی کر کے سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ،جبکہ شہر کے تمام حساس مقامات سمیت امام بارگاہوں اور مساجد پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ، اس موقع پر انہوں نے چند روز قبل شہر میں ہونے والی ڈکیتیوں کے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ، انہوں نے کہا کہ شہر میں ہونے والی ڈکیتیوں کے ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے فرانزک ٹیم کی طرف سے حاصل کردہ فنگرز پرنٹ اور مختلف شواہد جمع کئے جارہے ہیں اور   ان شواہد کی روشنی میں بہت جلد ملزمان کو گرفتا ر کر لیا جائیگا ۔
تازہ ترین