• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری شہزادہ حمد الجاسم اور شاہی خاندان کے 13افراد کی لاہور آمد، خصوصی طیارے میں شکار کیلئے فیصل آباد چلے گئے

  لاہور(خصوصی نمائندہ،کرائم رپورٹر سے،مانیٹرنگ سیل)قطر کے شاہی خاندان کا 15 رکنی وفد گزشتہ روز لاہور پہنچ گیا۔شہزادہ  ہادی المظفری کی قیادت میں15رکنی  وفد میں شاہی خاندان کے 13 افراد شامل ہیں جن میں شہزاردہ  حمد الجاسم  بھی شامل ہیں۔ائیر پورٹ پر وفد کا استقبال وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز نے کیا۔وفد ائیر پورٹ سےوزیر اعظم کی رہائش گاہ جاتی عمرہ روانہ ہوا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ وفد کے اراکین نے دوپہر کا کھانا جاتی عمرہ  میں وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے ساتھ کھایا۔قطری وفد کچھ دیر جاتی عمرہ  میں قیام کے بعد خصوصی طیارے کی ذریعے شکار کے لئے فیصل آباد چلا گیا جس کے بعد وفد کے ارکان بھکر بھی جائیں گے۔ وفد کا دورہ نجی نوعیت کا ہے اور چار دن پاکستان میں رہنے کے بعد واپس چلا جائے گا۔ قطری خاندان کے افراد  تلور کا شکار کھیلیں گے۔   
تازہ ترین