• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی نوونارڈسک کے زیر اہتمام پبلک ہیلتھ سیمینار 6دسمبر کو ہوگا

 لاہور(ایم کے آر ایم ایس رپورٹ)میرخلیل الرحمن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیو زپیپرز) اور نوونارڈسک کے زیر اہتمام خصوصی پبلک ہیلتھ سیمینار بعنوان ذیابیطس کے ساتھ بہتر زندگی۔بروقت تشخیص ۔علاج آسان ‘‘ کا انعقاد 6 دسمبر2016 ،2 بجے پی سی ہوٹل لاہور میں کیا جارہا ہے ۔ صدارت خواجہ سلمان رفیق(صوبائی وزیر صحت پنجاب) کرینگے۔جبکہ مہمان خصوصی سید نجم احمد شاہ( سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب) ہونگے۔سیمینا کے گیٹسس آف آنر میں پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود(وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی )،پروفیسر ڈاکٹرمحمد علی خان(کنسلٹنٹ  پیڈیاٹریشن )،ڈاکٹر ایس عباس رضا( پریذیڈنٹ ساوتھ ایشن فیڈریشن آف اینڈوکرائن سوسائٹیز)،پروفیسر ڈاکٹر تائید بٹ( کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک اینڈوکرائنالوجسٹ)،ڈاکٹر خدیجہ عرفان( ہیڈ آف اینڈوکرائنالوجی ڈیپارٹمنٹ سمز سروسزہسپتال لاہور)، سہیل وڑائچ(سینئراینکرپرسن جیو ٹی وی )،منوبھائی(سینئرکالم نگار وتجزیہ نگار)شامل ہونگے۔ سیمینار میں حرف آغاز راشد رفیق بٹ(جنرل منیجر نوونارڈسک پاکستان) جبکہ حرف تشکرمحمد کاشف جاوید (ہیڈآف مارکیٹنگ ایکسسیس پبلک افیئرز نورنارڈسک فارما پرائیویٹ لمٹیڈ) پیش کرینگے۔سیمینار کے میزبان وموڈرئیٹر واصف ناگی( سینئرایڈیٹر ہیلتھ ،ایجوکیشن،کرنٹ افیئرز اینڈ چیئرمین ایم کے آر ایم ایس جنگ گروپ )ہونگے۔
تازہ ترین