• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مفاد میں کام کیا ،قیوم قمر

کھوئی رٹہ( نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کوٹلی کے صدر سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کوٹلی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی کے کنویشن پر نوجوان لیڈر چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں نئی جان ڈال دی ہے جس سے کارکنان پیپلز پارٹی کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب سے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں  نے کہاکہ آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور حکومت  کو ٹف ٹائم دے رہی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مفاد میں کام کیا ہے ہم نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں جو کام کیے ہیں وہ کوئی بھی حکومت نہیں کرسکی آزادکشمیر کی موجودہ حکومت کی چار ماہ کی کارکردگی مایوس کن ہے پیپلز پارٹی پاکستان اور آزادکشمیر میں ایک مضبوط قوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ حلقہ پانچ کھوئی رٹہ میں وزیر تعلیم کالجز نے جو ترقیاتی کام کر وائے   س کی ماضی میں کہیں مثال نہیں ملتی پیپلز پارٹی حلقہ کھوئی رٹہ محمد مطلوب انقلابی کی قیادت میں پوری طرح متحد ومنظم ہے ۔
تازہ ترین