• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلریکس ڈیپارٹمنٹ نے چوائس انٹر نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ جیت لیا

پشاور(خصوصی نامہ نگار)پہلا چوائس انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ گلریکس ڈیپارٹمنٹ نے جیت لیا فائنل میں گلریکس ڈیپارٹمنٹ نے چوائس کرکٹ کلب کو 49 رنز سےہرایااس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین مینہ خان اور چوائس انٹرنیشنل کے نیشنل منیجر مارکیٹنگ شفیع الرحمٰن مہمانان خصوصی تھےاصغر خان، شاہ فہد، حسیب ، عابد اسد، فیصل، امان اللہ، محمد اسماعیل، محمد عمر، عمران بھی موجود تھے۔ فائنل میں گلریکس ڈیپارٹمنٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے 181 رنزبنائے‘سعید آفریدی 27 ،ادریس 28 ، خالد 33 اور سرور آفریدی 30رنز کیساتھ نمایاں رہے، چوائس انٹرنیشنل کی طرف سے وقار، مثل، حماد اور سلمان شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں چوائس انٹرنیشنل کی ٹیم 133 رنز پر آئوٹ ہوگئی ایم آصف نے 35 ، واصف نے 34 اور اعظم نے 27 رنز بنائےجمال اور عبید نے تین تین جبکہ کائل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ٹورنامنٹ میں پشاور کی بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔
تازہ ترین