• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ڈس ایبل ڈے ، دوسرے سرحدیونیورسٹی پیرا ٹیبل ٹینس مقابلوں کا آغاز

پشاور( خصوصی نامہ نگار) ورلڈ ڈس ایبل ڈے کے سلسلے میںدوسرےاسرحد یونیورسٹی پیرا ٹیبل ٹینس مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئے ڈائریکٹرپاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر پشاور ممتاز خان نے افتتاح کیا خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اﷲبھی اس موقع پر موجود تھے۔ افتتاحی میچوں میں سٹینڈنگ کیٹگری میںایشین گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی محمد ابراہیم نے آصف کو گیارہ چھ ، گیارہ سات اور گیارہ نو سے، جبکہ ویل چیئر کیٹگری میںالطاف نے عبداﷲ کو گیارہ چھ اور گیارہ پانچ سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔کفایت اﷲ نے کہا کہ چیمپئن شپ ورلڈ ڈس ایبل ڈے کی مناسبت سے سرحد یونیورسٹی پشاور کے تعاون سے کھیلی جارہی ہے فائنل آٹھ دسمبرکوسرحد یونیورسٹی میں کھیلا جائے ہوگا۔ ڈائریکٹر پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور ممتاز خان نے کہا کہ صحت مند زندگی کسی نعمت سے کم نہیں ،ڈس ایبل افراد سے یکجہتی کا دن منار رہے ہیں ، ڈس ایبل افراد کا جذبہ قابل تحسین ہے، حکومت کو خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا عام لوگوں کے مقابلے یہ افراد زیادہ توجہ کے مستحق ہیں ۔
تازہ ترین