• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا امریکا سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ واشنگٹن میں نئی ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے انتطامات سنبھالنے کے بعد امریکا کے ساتھ تعلقات کو باہمی احترام اور  ایک دوسرے کی تشویش کو باوقار انداز میں سمجھنے کے بنیادی اصولوں پر استوار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان کا موقف اس ہفتے امریکا میں تھنک ٹینکس تک اس وقت پہنچایا جائے گا جب وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے امور خارجہ طارق فاطمی امریکی دارالحکومت میں موجود ہوں گے۔ طارق فاطمی امریکی محکمہ خارجہ سمیت متعدد محکموں میں نئی ٹیم کا ممکنہ حصہ بننے والوں سے بھی بھرپور تبادلہ خیال کریں گے۔اس بات کا بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران امریکا کا ایک اہم دورہ کر سکتے ہیں جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات ان کی مصروفیات میں شامل ہوگی۔ امریکا کے ایک اعلی سطح کے اہلکار سے وزیراعظم نواز شریف کی اہم ملاقات آئندہ ماہ ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ہوگی۔  
تازہ ترین