• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھماکا خیز مواد اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ،کالعدم پنجابی طالبان کے ڈپٹی چیف کو 19سال قید،20 ہزار جرمانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے گروپ پنجابی طالبان کے ڈپٹی چیف ملزم سعید السلام کو دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مجموعی طور پر 19سال قید کی سزا سنائی ہے، عدالت نے ملزم پر بیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا،استغاثہ کے مطابق رواں سال مئی میں ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے رائفل گرینیڈز،سب مشین گنز، لانگ مشین گنز،کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ وغیرہ برآمد کیا گیا تھا۔عدالت نے ملزم کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں 14سال اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 5سال قید کی سزا سنائی ہے، عدالت نے ملزم پر بیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے جس کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔دونوں سزائیں ساتھ چلیں گی۔پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے بتایا کہ انہوں نے پنجابی طالبان کے ڈپٹی امیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد کی۔ملزم کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج ہیں۔
تازہ ترین