• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میں بابا کی قبر پر فاتحہ پڑھ کر مڑا تو ایک "آئی قبر" نظر آئی۔
اس پر کتبے کے بجائے آئی پیڈ نصب تھا۔
پائینتی پر وائی فائی ڈیوائس لگی ہوئی تھی۔
چھوٹا سولر پینل بیٹریاں چارج کررہا تھا۔
میں نے اسکرین کو ٹچ کیا۔
مرحوم کا فیس بک پیج کھل گیا۔
وہ سوشل میڈیا کے ماہر تھے۔
انھوں نے ایک سافٹ وئیر بنایا تھا،
جو ہر گھنٹے ان کی طرف سے ایک پوسٹ کرتا تھا۔
یہ سلسلہ ان کی موت کے بعد بھی جاری تھا۔
میں نے اپنے فون پر مرحوم کا پیج کھولا
اور اس پر موجود سورہ فاتحہ لائیک کرکے چلا آیا۔
تازہ ترین