• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میں معدے کے امراض کا ماہر ڈاکٹر اور سرجن ہوں،
حکومتوں کی فرمائش پر "خاص" مریضوں کے آپریشن کرتا ہوں۔
آج کل بھارت میں مصروف ہوں۔
جس مریض کا پیٹ پھاڑتا ہوں،
نوٹوں کی گڈیاں نکل آتی ہیں۔
اس سے پہلے ایک عرب ملک میں آپریشن کیا تھا۔
ایک مریض کے پیٹ سے تیل نکل آیا تھا۔
ایک بار ایک افریقی ملک میں ایک مریض کا پیٹ چاک کیا تھا،
اس میں سے ہاتھی دانت نکل آئے تھے۔
لیکن پاکستان میں جب بھی کسی مریض کا پیٹ کھولا،
کبھی کچھ نہیں نکلا۔
یہاں ’’خاص‘‘ لوگ سب کچھ ہضم کرجاتے ہیں۔
تازہ ترین