• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولی وڈ62:ویں فلم فیئر ایوارڈزکیلئےچار پاکستانی فنکاروں کی نامزدگیاں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی اداکار فواد خان نے نا صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے لاکھوں شائقین کے دل جیت لئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں ممبئی میں ہونے والے فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین معاون اداکار میل کیٹگری کیلئےنامزد کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں ہونے والے 62ویں فلم فیئر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں فواد خان کو فلم ’کپور اینڈ سنز‘میں بہترین معاون اداکار کے طور پر جبکہ دوسری جانب معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو فلم’سلطان‘کے مشہور گانے ’جگ گھومیا‘کے لئے بہترین گلوکار کے طور پر نامزد کیا گیاہے۔پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے ساتھ گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کو بھی سنگرز کے زمرے میں نامزدگیاں ملی ہیں۔عاطف اسلم کو فلم ’رستم‘ کے گیت ’تیرے سنگ یارا‘ کے لیے مقابلے میں شامل کیا گیا ہے ۔قرۃ العین بلوچ کو فلم ’پنک‘ کے گیت ’کاری کاری‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جو کہ ان کی پہلی نامزدگی ہے۔فواد خان کو گزشتہ سال فلم ’خوبصورت‘ کے لیے ’بیسٹ میل ڈبیو‘ کا ایوارڈ مل چکا ہے جبکہ راحت فتح علی خان کو فلم ’عشقیہ‘ کے گيت ’دل تو بچہ ہے جی‘ کے لیے 2011میں ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔واضح رہے فلم فئیر ایوارڈ ز کی یہ تقریب رواں ماہ 14جنوری کو منعقد کی جائے گی۔
تازہ ترین