• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا ایک بار پھر رنویر سنگھ کیساتھ کام کرنے کیلئے پرامید

ممبئی(جنگ ڈیسک) بین الاقوامی اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک بار پھر بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرامید ہیں،اس سے قبل دونوں اداکار تین فلموں غنڈے، دل دھڑکنے دو اور باجی راؤ مستانی میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ دونوں اداکاروں کی پردہ سیمیں پر کیمسٹری کمال کی نظر آتی ہے۔حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے اس موضوع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ حقیقت ہے کہ بحیثیت اداکار ہم بتدریج بہتر ہوسکتے ہیں، ہم دونوں نے جو تین فلمیں ساتھ کی ہیں وہ ایک دوسرے سے قطعاََ مختلف ہیں، میں ان میں رنویر سنگھ کی بیوی، دوست اور بہن بنی۔میرے خیال میں سچ یہ ہے کہ اداکار ہونے کی حیثیت سے ہم نے شائقین فلم کو باور کرادیا ہے کہ ہمیں مختلف کردار ادا کرنے میں کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اور میرے خیال میں لوگ ہمیں ایک ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔پریانکا چوپڑا جلد ہی فلم بے واچ سے ہولی وڈ میں اپنا ڈیبیو کررہی ہیں۔
تازہ ترین