• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینی میٹڈ فلم ’جسٹس لیگ ڈارک‘کا نیاٹریلر جاری

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) ایکشن سے بھرپور اینی میٹڈ فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن فینٹیسی فلم جسٹس لیگ ڈارک کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جے اولیویا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے جوغیر معمولی خطرات سے نمٹنے کیلئے متحد ہوجاتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں میٹ ریان،جیسن او مارہ،کمیلا لڈنگٹن،نکول ٹرٹورو اور جیریمی ڈیویز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔وارنر برادرز کے بینر تلے بننے والی یہ ایکشن سے بھرپور فلم 24جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین