• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص، زرعی اور پینے کے پانی کی شدید قلت، شہری بوند بوند کو ترس گئے

میرپورخاص(نامہ نگار) میرپورخاص سمیت ضلع بھر میں زرعی اور پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اورشہری ایک ایک بوند پانی کو ترس کر رہ گئے ہیں ۔ مختلف علاقے جن میں سیٹلائٹ ٹاؤن، پنھور کالونی، اورنگ آباد،رحیم نگر،میر کالونی،بلوچ کالونی،حمید پورہ کالونی،ہیر آباد،نائی پاڑہ،نشتر آباد،احمدانی کالونی، پاک کا لونی،نواب کالونی،جمناداس کالونی، ڈھولن آباد، ٹورآباد،ایوب نگر،تھامس آباد،کھار پاڑہ،کھری کواٹر، سومرو پاڑہ،لال چند آباد اور دیگر شامل ہیں کے باشندے پانی کی شدید قلت سے دوچار ہیںاطلاعات کے مطابق نہروں کی سالانہ بندش کے پیش نظر دریائے سندھ سے نارا کینال کو 6جنوری سے پانی کی سپلائی15 روز کے لئے بند کر نا تھی لیکن مبینہ طور پر دسمبر کے آخری ہفتہ سے ہی نارا کینال کو پانی کی فراہمی بندکر دی گئی تھی ،جس کے باعث میرپورخاص سمیت ضلع بھر کے شہروں اور دیہی علاقوں میں پواٹر سپلائی اسکیموں کے تالاب تیزی سے خشک ہو رہے ہیں ،ادھر آباد گاروں کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت کے باعث مختلف فصلیں متاثر ہو رہی ہیں ۔
تازہ ترین