• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوجام؛ آئل فیلڈ میں مقامی لوگوں کو روزگار نہ دینے کے خلاف دھرنا

ٹنڈوجام (نامہ نگار) آئل فیلڈ اور دیگر میں مقامی لوگوں کو روزگار نہ دینے کے خلاف سیکڑوں افراد کی جانب سے حاجی علی نواز ڈاہری،ساجن کلیری،صاحب خان کلیری اور زاہد بھٹو کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا گیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ آئل اور دیگر فیلڈ زمیں مقامی لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے دوسرے صوبوں کے لوگوں کو بلوا کر بھرتی کیا جا رہا ہے جس سے ایک طرف مقامی لوگوں کی حق تلفی ہو رہی ہے تو دوسری جانب ان میں احساس محرومی پیدا ہو ر ہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقامی لوگوں کو ملازمتیں دی جائیں۔
تازہ ترین