• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائون کمیٹی گھارو کا اجلاس ،تمام کونسلرز کی شرکت

گھارو ( نامہ نگار) ٹاون کمیٹی کا تیسرا اجلاس چیئرمین عثمان کنبھار کی صدارت میں ٹاون آفس میں ہوا۔ جس میں تمام کونسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں 5کونسلرز محمد سعید، اسد عمرانی، بشیر احمد جوکھیو، نازیہ  شیخ اور مہرالنسا کی جانب سے الگ الگ قرار دادیں پیش کی گئی۔ جس میں  ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ، گذشتہ 3 ماہ کے اکاؤنٹ کی تفصیل، ورکس کمیٹی کے قیام میں کونسلروں کو اعتماد میں نہ لینے پر کمیٹی پر عدم اعتماد، شہر میں صفائی اور پانی کی منصفانہ تقسیم کے متعلق قراردادیں  تھیں۔ چیئرمین کی جانب سے قرارداد پیش  کرنے کی اجازت نہ دینے پر مذکورہ کونسلروں نے  احتجاجا قرار دادیں پھاڑ دیں اور اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے وہاں سے چلے گئے اور ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ٹاون کمیٹی گھارو عثمان  کنبھار ٹاؤن کو ٹھیکیداری کے انداز میں چلانا چاہتے ہیں اور  3 ماہ کے دوران کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے جبکہ شہر بھر میں صفائی کا نظام مکمل طور پر ناکارہ ہو جانے سے گلیوں اور محلوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔
تازہ ترین