• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نصاب کی مثال شاہراہ کی سی ہے جس پر چل کر بندہ اپنی منزل تک پہنچتا ہے۔ میری محدود عقل کے مطابق ہمارے نصابِ تعلیم میں ترمیم کی اشد ضرورت ہے۔ ہمارا نصاب نہ ہمارے نظریات سے مطابقت رکھتا ہے اور نہ ہی جدید تقاضوں کے مطابق ہے۔ ایف اے کی انگلش میں مسٹر چپس کی بجائے حضورﷺ کی حیاتِ مبارکہ کے متعلق بچوں کو پڑھایا جائے تاکہ بچوں کو اسوئہ حسنہ پر چلنے کی تربیت مل سکے۔ بہت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ طالب علم بی اے میں پہنچ جاتا ہے مگر انگلش اور اردو لکھنی نہیں آتی۔ رٹا لگا کر وہی جواب یاد کر لیتا ہے جو امتحان کے بعد فورا ًبھول جاتا ہے۔ نصابِ تعلیم ایسا ہو جو ہماری عملی زندگی میں فائدہ مند ہو۔ میر ی حکومت سے بھرپور اپیل ہے کہ موجودہ نصاب تعلیم کا از سر نو جائزہ لے اور غیر ضروری موضوعات کو خارج کر کے موزوں نصاب کا انتخاب کیا جائے۔
(توحید احمد)
jcms3588@gmail.com
تازہ ترین