• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فیس بک کا دوسرا نام سوشل میڈیا ہے،آج کل کے دور میں یہ ایک جدید ٹیکنالوجی ہے جس نے ہر فردکو قید کر کے رکھ دیا ہے، آج کل کی زیادہ تر نسل اس نشے سے دوچار ہو گئی ہے۔ فیس بک کے فوائد بھی بہت سے ہیں۔ اس کو اگر مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے تو اس سے بہت ساری معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ کسی چیز کا استعمال حد سے زیادہ اور ضرورت سے زیادہ کیا جائے تو وہ نشہ کی صورت اختیار کر لیتا ہے اسی طرح فیس بک کا زیادہ استعمال بھی ایک قسم کا نشہ ہے جس سے نہ صرف نوجوان نسل کا وقت ضائع ہو رہا ہے بلکہ نمازیں بھی قضاء ہو رہی ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ نئی نسل کو چاہئے کہ وہ ضروری کاموں کی طرف بھی توجہ دے اور اپنا سارا وقت فیس بک کی نذر ہی نہ کر دے۔
(عمارہ شفیق)
ammarashafique76@gmail.com
تازہ ترین