• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج کی قیادت بڑااعزاز ہے،مرکزی جمعیت اہلحدیث

کراچی ( پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری اور دیگر رہنمائوں مولانا ابراہیم طارق ، سید عامر نجیب ، محمد اشرف قریشی ، مولانا افضل سردار ، قاری خلیل الرحمن جاوید ، ایم مزمل صدیقی اور مولانا نعمان اصغر نے کراچی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج کی قیادت فخر اور اعزاز کی بات ہے ۔ جنرل (ر ) راحیل شریف محب وطن پاکستانیوں کے ہیرو ہیں ، بعض عناصر جنرل (ر) راحیل شریف کی تعیناتی کو متنازعہ بنا کر پاکستان کو اسلامی ممالک میں تنہا کرنا چاہتے ہیں ۔
تازہ ترین