• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیان قلمبند کرنے کیلئے سابق کرکٹر وسیم اکرم کو نوٹس جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کو بیان قلمبند کرنے کیلئے نوٹس جاری کردیا۔استغاثہ کے مطابق سابق کرکٹر وسیم اکرم کی گاڑی پر کارساز روڈ پر 5اگست کو فائرنگ کی گئی تھی۔ اس کیس میں ایک ملزم الطاف کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ملزم میجر(ر) عامر الرحمان نے ضمانت حاصل کی تھی اور ملزم صلاح الدین کو مفرورظاہر کیا گیا تھا ۔تفتیشی افسر نے مقدمہ کا حتمی چالان جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں جمع کرایا تھا جس میں اقدام قتل کی جگہ جان سے مارنے کی دھمکی دینے کی دفعہ لگائی گئی تھی۔فاضل عدالت نے بیان قلمبند کرانے کے لیے وسیم اکرم کو نوٹس جاری کردیا۔
تازہ ترین