• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2016کے دوران برمنگھم ائر پورٹ پر11.6ملین مسافروں کی آمد

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) 2016برمنگھم ائر پورٹ کے لئے تاریخی سال ثابت ہوا۔ 11.6ملین مسافروں کو برمنگھم ائر پورٹ پر خوش آمدید کہا گیا۔ ایک کروڑ 16 لاکھ سے زائد مسافروں نے برمنگھم ائر پورٹ استعمال کیا جو سال 2015کی نسبت 14.2 فیصد زائد ہے مسافروں کی آمد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ برمنگھم ائر پورٹ کی 75 سالہ تاریخ میں گزشتہ بارہ ماہ انتہائی مصروف گزرے جو برمنگھم اور برطانیہ کی اکنامی کے لئے ایک بوسٹ ثابت ہوا ہے۔ برمنگھم میل کے مطابق برمنگھم برطانیہ کا دوسرا بڑا شہر اور یورپ کی سب سے بڑی لوکل اتھارٹی ہے جہاں پر نیشنل ایگزبیشن سنٹر، تیز ترین ریل کا نظام ہے۔ معروف موٹروے کا گزر بھی برمنگھم کے اطراف سے ہوتا ہے بلکہ برطانیہ کی پہلی M6 TOLL موٹروے کا لنک بھی برمنگھم سے ہوتا ہے اس لئے برطانیہ بھر کے لئے برمنگھم ٹریولنگ کے لئے انتہائی مناسب اور سفر کے لئے آسان تصور کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین