• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمارٹ فون کے حساس مقامات پر استعمال کے بارے میں ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (رانا غلام قادر)کابینہ ڈویژن کے  ذیلی ادارے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے اسمارٹ فون کے حساس مقامات پر استعمال کے بارے میں ایک ایڈوائزری جاری کی ہےجس میں ہدایت کی ہے کہ حساس مقا مات پر  تعینات ملازمین یا ان کے مہمان حساس مقا مات کی تصویر بنا کر اسے سوشل میڈیا پر  لگانے سے گریز کریں۔ بورڈ نے اس  طرز عمل پر اعتراض کیا ہے کہ بعض لوگ حساس مقام پر اپنی تصویر بنا تے ہیں جسے لوکیشن کیساتھ مارک کر کے سوشل میڈیا پر چلا دیا جا تا ہے۔ ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی ہے کہ نقشے(maps ) پر  حساس ایریا کو مارک کرنے سے گریز کیا جا ئے۔حساس مقام کی اندرونی تصا ویر نہ لی جائیں۔حساس مقام پر فون کے آ ٹو لوکیشن فیچر کو آف کر دیا جا ئے۔حساس مقام کے وزٹ کے دوران وائی فائی ، انٹر نیٹ اور جی پی ایس کا استعمال بند کر دیا جا ئے۔جو لوگ حساس ایریا میں رہتے ہیں وہ یہ قواعد اپنی فیملیز اور مہما نوں کو بھی بتا دیں۔اگر کوئی حساس مقام سے متعلق مذموم سر گرمی میں ملوث پا یا جا ئے تو فوری طور پر بورڈ کو اطلاع دی جا ئے۔
تازہ ترین