• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی نے علمی سرقہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

کراچی (محمد عسکری / اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی نے جمعرات کو علمی سرقہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں خصوصی شرکت کیلئے اسلام آباد سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد شریک ہوں گے۔ اجلاس میں جامعہ کراچی کے تمام ڈینز بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر سلمان ڈی مُحمد پر علمی سرقے کا الزام ایجنڈے میں سرفہرست ہے تاہم جامعہ کرچی کی علمی سرقہ سے متعلق سب کمیٹی پروفیسر سلمان ڈی محمد کو اس الزام سے بری قرار دے چکی ہے۔ جامعہ کراچی کےوائس چانسلر نے تصدیق کی کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ہم پر دبائو ہے تاہم ہم اجلاس میں فیصلے میرٹ پر کریں گے۔ اجلاس میں شاہین خان، پروفیسر عُبید، پروفیسر شہناز غازی اور پروفیسر نعیم قُریشی پر عائد علمی سرقے کی رپورٹس پر بھی بحث ہوگی اور یہاں سے منظوری کے بعد حتمی منظوری سنڈیکیٹ سے لی جائے گی جس کا اجلاس رواں مہینے کے آخر میں ہوگا۔
تازہ ترین