• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں حقوق انسانی کے کارکنوں کی گمشدگی پر ایمنسٹی کا اظہار تشویش

لندن( نیوز ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل لندن نے پاکستان میںرواں ماہ حقوق انسانی کے4 کارکنوںسلمان حیدر، وقاص گورایہ ،عاصم سعید اور احمد رضانصیر کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کو جبری غائب کیاگیا ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ان لوگوں کو کسی وجہ سے گرفتار کیاگیاہے تو ان کی گرفتاری ظاہر کی جائے اور اس بات کویقینی بنایاجائے کہ ان کو تشدد کا نشانہ نہ بنایاجائے ان کے ساتھ بدسلوکی نہ کی جائے اور ان کے اہل خانہ کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ان کے وکلا کو ان تک فوری رسائی فراہم کی جائے اور اگر انھیں طبی امداد کی ضرورت ہو تو بلاتاخیر انھیںطبی سہولت فراہم کی جائے اور ان کو غیر مشروط طور پر رہا کیاجائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکام سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف کی جانے والی تفتیش منصفانہ اور شفاف انداز میں کرائی جائے ،اگر ان کے خلاف وافر شواہد جمع کرلئے گئے ہیں تو ان کے خلاف بین الاقوامی معیار کے مطابق شفاف اور منصفانہ انداز میں مقدمہ چلایا جائے اور موت کی سزا پر عمل نہ کیاجائے۔
تازہ ترین