• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ یونیورسٹی،خودکشی کرنیوالی طالبہ نائلہ رند کے معاملے میں مزید پیشرفت

جامشورو(نامہ نگار) ماروی ہاسٹل سندھ یونیورسٹی جامشورو میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی طالبہ نائلہ رند کے معاملے میں مزید پیشرفت جاری جبکہ ا نیس خاصخیلی کاہمرازدوست مہران یونیورسٹی جامشورو کا کلرک آغا بابر کو مہران یونیورسٹی کالونی سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم آغا بابر یونیورسٹیز کی طالبات کوہراساں کرکے اُنکو پھنساتا تھا جسکے بعد یہ دونوں مل کر اُنکے قابلِ اعتراض فوٹو اور وڈیوزبناتے تھے اور اُسکے بعد اُنکو بلیک میل کیا کرتے تھے۔ملزم آغا بابر کا موبائل اور لیپ ٹاپ قبضے میں لیکر اُسکا ڈیٹا نکلوانے پر یونیورسٹیز کی دیگر لڑکیوں کے ساتھ قابلِ اعتراض فوٹو اور وڈیوز جبکہ کئی عمر رسیدہ خواتین کے ساتھ بھی قابلِ اعتراض فوٹو اور وڈیوز کا انکشاف بھی ہوا ۔اس دوران ایس ایچ او طاہرمغل جامشوروپولیس نے مہران یونیورسٹی کے کلرک کی گرفتاری کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامشورو پولیس کی مہران یونیورسٹی جانیکی تردیدکردی۔
تازہ ترین