• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران کالعدم مذہبی جماعتوں سے ہمدردی رکھتے ہیں،مولانا حسن ظفر

کراچی( پ ر) معروف عالم دین اور خطیب مولانا حسن ظفر نقوی نے کہا کہ حکمران کالعدم مذہبی جماعتوں سے ہمدردی رکھتے ہیں خصوصاً حکومت پنجاب اور ہمارے وزیر داخلہ چاہتے ہیں کہ  کالعدم مذہبی جماعتوں پر ہاتھ نہ ڈالا جائے ،جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے ٹھؤس مثبت اور مؤثر اقدامات کرے تویہاں امن کا قیام ممکن ہے جبکہ ہمارے حکمران یہ کام کرنے کو تیار نہیں انہوں نے افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کی خدمات کو سراہا جنہوں نے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑنے کیلئے انتھک جدوجہد اور محنت کی جسکی وجہ سے آج ملک میں بہتر ی نظر آرہی ہے ۔
تازہ ترین